blank

سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والی سینئر نرسوں کی بیرون ملک ملازمت میں حائل تمام رکاوٹیں دور کردی گئیں

blank

سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والی سینئر نرسوں کی بیرون ملک ملازمت میں حائل …

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر برائے پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والی سینئر نرسوں کے بیرون ملک ملازمت کرنے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں۔ 
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آئندہ سینئر نرسز کی طرف سے آنے والی بیرون ملک رخصت کی درخواست پر فیصلہ چار دن کے اندر کر دیا جائے گا تاہم ان کے پاس غیرملکی ہسپتال کی طرف سے ملازمت کی پیشکش کا لیٹر ہونا ضرور ہے۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ بیرون ملک ملازمت کی خواہش مند نرسوں کو چھٹی کی درخواست اپنے ادارے کے سربراہ کے ذریعے بھجوانے کی ضرورت نہیں۔ اہل نرسز اپنی درخواست براہ راست محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے سہولت مرکز میں جمع کروا سکتی ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں