blank

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی سے متعلق بڑی خبر، مداح پریشان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سوشل بائیو سے اہلیہ ثانیہ مرزا کا حوالہ ہٹائے جانے پر ایک بار پھر دونوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

پچھلے کچھ ماہ کے دوران شعیب اورر ثانیہ کی علیحدگی کے حوالے سے کئی افواہیں میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دی ہیں تاہم تاحال اسٹار جوڑی کی جانب سے ان افواہوں کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی بعد ازاں جوڑی کو ایک شو کی میزبانی کرتے بھی دیکھا گیا۔

تاہم اب شعیب ملک کی جانب سے انسٹاگرام بائیو میں ردو بدل نے ایک بار پھر اسٹار جوڑی کی دوریوں کی خبروں کو ہوا دے دی ہے۔

قومی کرکٹر نے اپنی بائیو سے ثانیہ مرزا کو کیا گیا ٹیگ ’ہسبینڈ ٹو سپر ویمن ‘ ہٹادیا ہے، شعیب کی انسٹا بائیو میں اس ٹیگ کی جگہ اب Live Unbroken نے لے لی ہے ۔

’ Live Unbroken ‘ امریکی مصنفہ تریسیا مائلز کی ایک مشہور کتاب ہے جس کا موضوع طلاق کے بعد خود کو سنبھالنے اور ثابت قدم رہنے کے حوالے سے ہے۔

دوسری جانب شعیب کی بائیو میں پہلے ’ایتھلیٹ‘ درج تھا اب اس کی جگہ ’پرو ایتھلیٹ‘ نے لے لی ہے تاہم بیٹے کو نعمت قرار دیا جانا شعیب کی بائیو میں تاحال موجود ہے ۔

واضح رہے کہ طلاق کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے شعیب ملک نے نجی ٹی وی کے شو میں کہا تھا کہ ‘میں اس قسم کا آدمی ہی نہیں ہوں، آج آپ جواب دیں گے کل آپ کو تین جواب دینا پڑیں گے اور پرسوں چار، بات وہیں آجائےگی کہ اپنی زندگی کب جیئں گے؟’ انسان کا لائف اسٹائل اور زندگی ایسی ہونی چاہیے کہ جو چیز آپ کو تنگ کررہی ہے، اس کا جلد از جلد حل سوچا جائے اور حل نکل آئے تو ٹھیک ہے ورنہ اگلے دن پر چلے جاؤ، میری یہ سوچ ہے’۔

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپریل 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا اذہان بھی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں