blank

وزیراعظم سے ٹاپ پوزیشن ہولڈر طالبعلم جمشید علی کی ملاقاتبڑے انعام سے نواز دیا

blank

وزیراعظم سے ٹاپ پوزیشن ہولڈر طالبعلم جمشید علی کی ملاقات،بڑے انعام سے نواز …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم سے میٹرک میں اول پوزیشن لینے والے طالبعلم جمشید علی کی ملاقات ہوئی،جس میں جمشید علی کی والدہ، اُن کے میٹرک کے استاد وحید اشرف اور گجرانوالہ بورڈ کے چیئرمین نوید حیدر شیرازی بھی شریک تھے.ملاقات میں وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین بھی شریک تھے.
وزیراعظم نے جمشید علی کو ان کی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر سراہا اور حوصلہ افزائی کیلئے 10 لاکھ روپے انعام سے بھی نوازا.انہوں نے ہدایت دی کہ جمشید علی کے ماسٹرز تک کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی.
وزیراعظم نے جمشید علی کیلئے ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفے کا بھی اعلان کیا اور اس سے وعدہ لیا کہ وہ آئندہ بھی تعلیمی میدان میں ایسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا. وزیراعظم نے جمشید علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ہونہار طالب علم پاکستان کا فخر ہیں.آپ کی کامیابی میں والدین اور اساتذہ کی بھی خوب محنت شامل ہے.آپ پاکستان کے دیگر طالب علموں کیلئے بھی رول ماڈل ہیں.



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں