blank

رمیزراجا کا بابراعظم سے شادی کی خواہش کا اظہارسوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کمنٹری کے دوران بابر اعظم کے لیے کہے جانے والے تعریفی کلمات وائرل ہورہے ہیں۔

رمیز راجا نے پیر کے روز ایل پی ایل میں ہونے والے میچ کے دوران بابر اعظم کی سنچری بنانے کے بعد انوکھے انداز میں تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں، سابق چیئرمین کے کہے گئے الفاظ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

انہوں نے اپنی کمنٹری کے دوران تبصرہ کیا کہ ‘سکیورٹی، کلاس، معیار اور سکون، یہ سب بابراعظم کی بیٹنگ میں نظر آتا ہے، یہ وہ شخص ہے جو اننگز میں گہری بیٹنگ کرسکتا ہے، مجھے اس سے محبت ہے، میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں’۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گال ٹائٹنز کے خلاف کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک غیر معمولی سنچری اسکور کی، جس کے چرچے ناصرف پاکستان بلکہ سری لنکا میں بھی خوب ہوئے۔

ٹائٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسٹرائیکرز کو 189 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بابر نے اسٹرائیکرز کی اننگز کا آغاز پاتھم نسانکا کے ساتھ کیا اور سری لنکن بلے باز کے ساتھ مل کر 111 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستانی کپتان نے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی اور صرف 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ رمیز راجا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں کمنٹیٹر کے طور پر واپس آئے تھے۔

سابق اوپنر ستمبر 2021 سے کمنٹری باکس سے دور تھے کیونکہ وہ تین سال کی مدت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں