blank

فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں سینکڑوں روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہفتے کے روز بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1914 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروںمیں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار 158 روپے روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی دس گرام بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے پر مستحکم رہی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں