blank

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار ہوگئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پیسر نسیم شاہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کولمبو اسٹرائیکرز نسیم شاہ کو کندھے کی انجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے نسیم شاہ گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، نسیم شاہ کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ میں آج گال ٹائٹنز اور کولمبو اسٹرائیکرز مدمقابل ہیں۔

خیال رہے کہ نسیم شاہ ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں