blank

کرکٹ کی تاریخ پر ویڈیو میں عمران خان کو شامل نہ کرنے پروسیم اکرم پی سی بی پر برہم

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی پی سی بی کی پاکستانی کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو سے عمران خان کو نکالے جانے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے 14 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار واقعات کے مناظر دکھائے گئے۔ لیکن اس پوری ویڈیو میں 1992 میں پاکستان کے لیے واحد کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان ہی غائب تھے جس پر صارفین نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا اور عمران خان کی غیر موجودگی کا گِلہ بھی کیا۔

اب قومی ٹیم کے سابق کپتان اور 1992 کے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ رہنے والے عظیم بولر وسیم اکرم نے بھی اس معاملے پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پی سی بی کی جانب سے پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ پر مبنی مختصر ویڈیو سے عمران خان کو نکالے جانے پر حیرانی ہوئی۔

سابق فاسٹ بولر اور موجودہ کمنٹیٹر نے مزید لکھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن عمران خان دنیائے کرکٹ کا ایک عظیم نام ہے جس نے اپنے دور میں پاکستانی ٹیم کو ایک مضبوط یونٹ بنایا اور ہمیں ایک راستہ دکھایا۔

وسیم اکرم نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ ویڈیو ہٹانی چاہیے اور اس پر معافی مانگنی چاہیے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں