blank

آئی سی سی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ اے بی ڈی ویلیئرز کی پیشگوئی

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ اور فائنل میں دو ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔

مسٹر تھری سکسٹی کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں کی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ میں نے اپنی فہرست میں تین غیر ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا ہے جو رسکی ہے تاہم میں اس پر قائم رہوں گا، میرے خیال میں بھارت کی وکٹیں اچھی ہوں گی اور فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں، ورلڈ کپ کے دوران میرا خیال ہے کہ ہمیں خراب وکٹیں دیکھنے کو نہیں ملیں گی۔

ڈی ویلیئرز کے مطابق بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹج حاصل ہوگا، اسی لیے یہ ٹیم ورلڈکپ بھی جیت سکتی ہے۔

دنیا کی مقبول کرکٹ ٹیم میں سے ایک پاکستانی ٹیم سے متعلق سابق جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے کافی امکانات ہیں تاہم میں جنوبی افریقا کے ساتھ جاؤں گا کیونکہ ہماری ٹیم ناتجربہ کار مگر بہت اچھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023: کمنٹری پینل میں شامل ناموں کا اعلان ہوگیا

واضح رہے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس بھارت میں 5 اکتوبر سے کھیلا جائے گا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 2019 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ہر ٹیم 2019 کے فارمیٹ کی طرح 9 میچز کھیلے گی اور سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی چار ٹیمیں سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف جب کہ دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف 10 اکتوبر کو کھیلے گی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں