blank

ایشیا کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ایشیا کپ 2023 کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اور روہت شرما کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق کے ایل راہول اور جسپریت بمرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شیریاس ائیر، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، اشن کشن، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج اور پراسید کرشنا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، کے ایل راہول، اکسر پٹیل اور کلدیپ یادیو بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ سنجو سمسن کو اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی سے متعلق بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا

یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پہلا مقابلہ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آپس میں آمنے سامنے ہو ں گی۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں