blank

افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 رنز کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بولنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل افغان ٹیم کو بڑا دھچکا

اوپنر فخر زمان چار گیندوں پر دو رنز بناکر پویلین لوٹے، فخر زمان کی وکٹ فضل الحق فاروقی نے حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم:

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں