blank

ایشیا کپ کیلئے نیپال کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایشیا کپ کے لیے ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، نیپال کی کرکٹ ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئی۔

نیپال کی ٹیم 24 اگست کوکراچی میں پریکٹس میچ کھیلے گی جب کہ 25 اگست کو ٹریننگ سیشن کرے گی، نیپال کی ٹیم 26 اگست کو دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی۔

نیپال کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایونٹ شیڈول سے قبل پاکستان آنے کی درخواست کی تھی۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آپس میں آمنے سامنے آئیں گی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں