blank

پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

دوسرے ون ڈے میچ پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز جیت لی۔

پاکستان نے 30 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 169 رنز مکمل کرلیے ہیں۔ فخر زمان 30 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ اس وقت امام الحق 68 اور بابراعظم 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ہمبنٹوٹا میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان نے 227 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ کی بدولت 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کیلئے 301 رنز کا ہدف دیا۔
افغانستان کی پہلی وکٹ چالیسویں اوور میں 227 رنز پر گری جب ابراہیم زادران 80 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

رحمان اللہ گرباز نے 151 گیندوں پر 14 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اُنہیں شاہین آفریدی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی مدد سے قابو کیا۔

محمد نبی 29، راشد خان 2 اور شاہد اللہ صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 2، اسامہ میر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں