blank

ہرشا بھوگلے نے پاکستانی فاسٹ بولرز سے متعلق کیا کہا؟

بھارت کے معروف کمنٹریٹر ہرشا بھوگلے نے دنیا بھر کی کرکٹ ٹیمز کو پاکستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک سے چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیے جانے کے بعد ہرشا بھوگلے نے ایک ٹوئٹ کی جس کے بھارتی میڈیا پر کافی چرچے ہیں۔

ہرشا نے یہ ٹوئٹ فاسٹ بولرز نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سے متعلق بغیر نام لیے کی جنہوں نے افغانی بیٹنگ لائن کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا۔

بھارتی کمنٹیٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘پاکستان اپنی فاسٹ بولنگ اٹیک سے مضبوط پیغام دے رہا ہے کہ یہ تین بولرز دنیائے کرکٹ میں سب سے بہترین فاسٹ بولنگ اٹیک ہے’۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہونے والی تبدیلیوں اور پھر ایسے کھلاڑیوں سے متعلق مزید کہا کہ ‘بورڈ میں مسلسل تبدیلیوں کے باوجود بھی پاکستان ایسے بولرز بھیج رہا ہے’۔

واضح رہے کہ منگل کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان کے بیٹرز خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور پاکستان کی پوری ٹیم47 اوور میں 201 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور ان کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرگئیں۔ افغانستان کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 59 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں