blank

افغان کرکٹ ٹیم کو میچ سے قبل بڑا جھٹکا

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوئے ہیں۔ آل راؤنڈر گلبدین نائب کو آج ہونے والے میچ کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، اس میچ کے جیتنے کی صورت میں پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں