blank

جسم کی چربی پگھلانے کیلئے ورزش سے پہلے کونسا مشروب پینا چاہیے ؟ ماہرغذائیات نے مفید مشورہ دیدیا

blank

جسم کی چربی پگھلانے کیلئے ورزش سے پہلے کونسا مشروب پینا چاہیے ؟ ماہرغذائیات …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جسم سے زیادہ سے زیادہ چربی پگھلانے کے لیے ورزش سے قبل کون سا مشروب پینا چاہیے؟ معروف ماہر غذائیات ڈاکٹر مائیکل موسلے نے بی بی سی پوڈ کاسٹ ’جسٹ ون تھنگ‘ (Just One Thing)میں گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے انتہائی مفید مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹر مائیکل موسلے نے پوڈ کاسٹ میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کافی ایسا مشروب ہے جو چربی سے نجات میں بہت مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔کافی سستی کو ختم کرتی ہے اور ہم چاک و چوبند ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا یہ فائدہ بھی ہے کہ اگر ہم ورزش سے ایک گھنٹہ پہلے کافی پئیں تو ورزش کے دوران چربی پگھلنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔
ڈاکٹر مائیکل کا کہنا تھا کہ کافی میں کیفین پایا جاتا ہے جو پودے حشرات کو خود سے دور رکھنے کے لیے پیدا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کافی پولی فینولز سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور اینٹی انفلیمیٹری اثرات رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تحقیقات میں ثابت ہو چکا ہے کہ کافی دل کی صحت کے لیے بھی بہت مفید چیز ہے۔اگر ہم ورزش سے ایک گھنٹہ قبل کافی پئیں تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں