blank

اعلیٰ سطح کے انتظامی عہد وں پر موجود لوگ بھی سیر یل کلرز کی طرح ذہنی مریض ہو سکتے ہیں ، ماہر نفسیات کا دعویٰ

blank

اعلیٰ سطح کے انتظامی عہد وں پر موجود لوگ بھی سیر یل کلرز کی طرح ذہنی مریض ہو …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی فرانزک سائیکالوجسٹ کیری ڈینیس نے اپنے 30سالہ کیریئر میں ویک فیلڈ جیل میں متعدد سیریل کلرز کے ساتھ بھی کام کیااوراب خاتون ماہر نفسیات نے اپنے تجربے کی بنیاد پر کچھ چشم کشا باتیں بتائی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کیری ڈینیس بتاتی ہیں کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں ڈینس نیلسن، آئیان بریڈی اور پیٹر سوکلف سمیت متعدد سیریل کلرز کے ساتھ کام کیا۔ 

کیری ڈینیس کا کہنا ہے کہ ”میں ذہنی مریضوں کے ساتھ کام کرنے کے تیس سالہ تجربے کے بعد بتا رہی ہوں کہ ہمارے اقتدار کے ایوانوں میں بھی انہی جیسے ذہنی مریض بیٹھے ہیں۔ ویسٹ منسٹر میں بھی ویسے ہی سائیکو پاتھ پائے جاتے ہیں جیسوں کے ساتھ میرا جیل میں واسطہ پڑتا رہا۔ یہ لوگ ہم عام لوگوں سے بالکل الگ طرح کے انسان ہوتے ہیں، بے حس، سفاک اور ظالم۔ میں کہوں گی کہ آدھے سے زیادہ ویسٹ منسٹر ذہنی مریضوں پر مشتمل ہے۔“

کیری ڈینیس بتاتی ہے کہ ”ایک تحقیق میں انکشاف ہوچکا ہے کہ اعلیٰ سطحی انتظامی عہدیوں پر اتنے ہی ذہنی مریض بیٹھے ہیں، جتنے جیلوں میں ہیں اور میرے خیال میں ہمیں ان ذہنی مریضوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو ملک چلا رہے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ ”میں نے جیل میں دکانوں سے چھوٹی موٹی چوریاں کرنے والوں سے لے کر سیریل کلرز تک کے ساتھ کام کیا ہے۔ میں آئیان بریڈی، پیٹر سوکلف اور ڈینس نیلسن سے بھی مل چکی ہوں۔ ان میں سے ڈینس نیلسن میرے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا تھا۔ وہ اس بات کی پروا بھی نہیں کرتا تھا کہ اس کا مجھ سے رابطہ کرنا مجھے اچھا لگتا ہے یا برا۔“



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں