blank

وہ چیز جس کے بغیر پاکستانیوں کے بیرون ملک پابندی کی عالمی ادارے نے تجویز دیدی

blank

وہ چیز جس کے بغیر پاکستانیوں کے بیرون ملک پابندی کی عالمی ادارے نے تجویز دیدی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پولیوویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کی ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کا 36واں اجلاس ہوا۔
ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیس کی طرف سے سفارش کی گئی کہ پاکستان پر عائد سفری پابندیاں برقرار رکھی جائیں، چنانچہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پاکستان کے شہریوں پر عائد سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کر دی۔ پابندی میں توسیع ملک میں پولیووائرس کی موجودگی کے باعث کی گئی ہے۔
ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کی طرف سے پاکستان اور افغانستان کو پولیس کے عالمی سطح پر پھیلاﺅ کے لیے بدستور خطرہ قرار دیا ہے۔ کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے 2کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں پولیو کے پھیلاﺅ میں بتدریج کمی آئی ہے تاہم 15سیوریج سیمپلز میں پولیو پایا گیا ہے۔ ان میں کراچی اور پشاور سے لیے گئے سیمپلز بھی شامل تھے۔
اجلاس میں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ پولیو ویکسین سے محروم بچوں کے لیے پاکستانی انتظامات تسلی بخش ہیں اور پاکستان ان بچوں کے لیے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔ پولیو ویکسین سے محروم افغان بچے بھی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ افغان مہاجرین کی پاکستان منتقلی پولیو وائرس کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتی ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں