blank

قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے سری لنکا پہنچ گئی

پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیمیں چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ملتان سے سری لنکا پہنچ گئیں۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کریں گے۔ بڑے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کل پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہفتے کو مد مقابل آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے افتتاحی میچ میں نیپال کو238 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایشیا کپ 2023 کا میلہ 15 برس بعد پاکستان میں سج گیا، ایونٹ کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا گیا جس میں میزبان پاکستان اورنیپال کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

افتتاحی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورقومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر342 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اورمڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی ریکارڈ پارٹنرشپ نے بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

بابر اعظم نے 131 گیندوں پر151 رنزکی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ افتخار احمد نے 71 گیندوں پر11 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے دیگربیٹرزمیں محمد رضوان نے 44، فخر زمان نے 14، امام الحق اورآغا سلمان نے 5،5 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں مہمان ٹیم 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 104 رنز تک محدود رہی اوراسے میچ میں 238 کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیپالی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو ، دو شکار کئے۔

خیال رہے کہ ایشیاء کپ 2023 کی میزبانی مشترکہ طورپر پاکستان اورسری لنکا کررہے ہیں، ایونٹ میں 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ ایشیاء کپ کی میزبانی ایک سے زائد ممالک کر رہے ہیں۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں