blank

ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی آپسی گفتگو سامنے آگئی

ایشیاء کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران پکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی آپس میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کافی گھلے ملے نظر آئے۔

کینڈی میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے آخری پریکٹس سیشن کیا جس کے دوران بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور سابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گُھل مل گئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے حارث رؤف ویرات کوہلی سے کہتے ہیں کہ میں جہاں سے گزرتا ہوں ورلڈ کپ میں آپ سے لگے دو چھکوں کا لوگ ذکر کرتے ہیں۔ ویرات نے حارث کو مشورہ دیا کہ باڈی ٹھیک ہے اسکو ٹھیک رکھو آگے بہت لمبے لمبے ٹورنامنٹ ہیں۔ لمبی کرکٹ میں ہی پتا چلتا ہے کہ باڈی کتنا برداشت کرسکتی ہے۔

حارث نے مزید کہا کہ پرانی یادیں یاد کرتا ہوں جب آپکو سڈنی میں نیٹس میں باولنگ کرتا تھا۔ دوسری جانب محمد سراج نے حارث سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی وکٹ پر جو بیٹر 10 اوورز نکال گیا وہ سیٹ ہوجاتا اور پھر اسکو آؤٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے.


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں