blank

بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ بے نتیجہ ختم

ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ بے نتیجہ ختم ہوگیا، بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ ختم کردی گیا، روہت الیون 48.5 اوورز میں 266 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 266 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف ملا تاہم میچ کی دوسری اننگز کا آغاز ہی نہیں ہوسکا، وقفے کے دوران شروع ہونیوالی بارش مسلسل 2 گھنٹے تک جاری رہی، جس کے بعد میچ ریفری نے مقابلہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا 87 اور ایشان کشن 82 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، دونوں کے درمیان 148 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارت کے دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما 11، شبمن گل 10، ویرات کوہلی 4، شریاس ایئر 14، رویندرا جڈیجا 14، شاردل ٹھاکر 3، کلدیپ یادیو 4 اور جسپریت بومرا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد سراج نے ایک رن بنایا۔

شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤوف نے بھارتی ٹاپ آرڈر کو اڑا کر رکھ دیا تھا جس کے بعد ہاردک پانڈیا اور ایشان کشن نے ٹیم کو سہارا دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم روہت شرما نے کہا کہ موسم کے حوالے سے اتنا نہیں سوچتے،ہم نے کچھ کھلاڑیوں شامل کیا ہے، امیدہے اچھا مقابلہ ہوگا۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ٹاس جیتنےکی صورت میں پہلے بیٹنگ کرتے۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں