blank

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند وں کیلئے خوشخبری، یورپی ملک نے پاکستانیوں کیلئے سکالرشپ کا اعلان کر دیا

blank

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند وں کیلئے خوشخبری، یورپی ملک نے پاکستانیوں کیلئے …

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی  خوشخبری سامنے آ گئی، یورپی ملک سوئٹزرلینڈ نے پاکستانیوں کیلئے سکالرشپ کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے تعلیمی سال 25-2024 کیلئے سکالر شپس کا اعلان کر دیا۔ جو پاکستانی طلبا ماسٹرز کر چکے ہیں ان کیلئے 3 سالہ پی ایچ ڈی جبکہ پی ایچ ڈی کرنیوالوں کیلئے ایک سال کی پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام  آفر کئے گئے ہیں۔

امیدواران کسی تاخیر کے بغیر موقع سے فائدہ اٹھائیں ، داخلوں کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں