blank

ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا

ایشیا کپ کے میچ دیکھنے بھارتی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کے ساتھ نائب صدر راجیو شکلا پاکستان آئیں گے، بھارتی وفد ایشیا کپ کے پانچ اور چھ ستمبر کے میچز دیکھے گا۔

بی سی سی آئی وفد آج دوپہر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے گا۔ پی سی بی نے ایشیا کپ میں شریک ملکوں کے بورڈ سربراہان کو دعوت دی ہے، آج بورڈ عہدے داران کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ نیپال بورڈ کے حکام ملتان میں موجود ہیں۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں