blank

حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے 50 شکار مکمل کرلیے۔

حارث رؤف نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں اپنے ون ڈے کرکٹ کی50 وکٹیں مکمل کیں۔ بنگلا دیش کے محمد نعیم حارث رؤف کا پچاسواں شکار بنے۔

حارث رؤف نے اپنے27 ویں ون ڈے میچ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے کا سنگِ میل عبور کیا۔ وہ وقار یونس کے ساتھ مشترکہ طور پر ون ڈے میں 50 وکٹیں لینے والے تیسرے تیز ترین پاکستانی بولر ہیں۔

اس سے قبل فاسٹ بولر حسن علی نے 24، شاہین آفریدی نے 25 جبکہ وقار یونس نے بھی 27 ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں