blank

سیلاب متاثرہ خاندانوں کے40ذہین طلبا میں وظائف تقسیم ،امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی بھی تقریب میں شرکت

blank

سیلاب متاثرہ خاندانوں کے40ذہین طلبا میں وظائف تقسیم ،امریکی قونصل جنرل کرسٹن …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے 40 ذہین انڈرگریجویٹ طلباکو وظائف دینے کی تقریب ہوئی جس میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے ایچ ای سی کی ڈی جی ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ عائشہ اکرام اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کے ساتھ شرکت کی۔

یو ایس ایڈ کے میرٹ اینڈ نیڈز بیسڈ اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے ممکن بنائے گئے یہ وظائف پنجاب کی 7یونیورسٹیوں میں طلبا کو اپنی ڈگریاں مکمل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

امریکی قونصل جنرل ہاکنز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ  اعلیٰ تعلیم تمام سماجی اقتصادی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبا کو 21ویں صدی میں مقابلہ کرنے اور کامیاب ہونے کے لیے درکار علم اور مہارتوں کو فروغ دینے کے قابل بناتی ہے۔ہمیں ان ذہین  طلبا کو اپنی تعلیم مکمل کرنے میں مدد کرنے پر خوشی ہے تاکہ وہ پاکستان کے مستقبل کے رہنما کے طور پر اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ عزائم کا ادراک کر سکیں۔

ایچ ای سی کی ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ عائشہ اکرام نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایم این بی ایس پی اپنے وظائف کا 50 فیصد خواتین طالب علموں کے لیے محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں امریکی حکومت کے تعاون نے 75 سال پر محیط ایک مثبت ورثہ تشکیل دیا ہے۔

یو ایس ایڈ کے فنڈ سے چلنے والا میرٹ اینڈ نیڈز بیسڈ اسکالرشپ پروگرام  طلبا کو یونیورسٹی کے وظائف فراہم کرتا ہے۔ اسکالرشپ میں ٹیوشن، رہائش، نصابی کتابیں اور کھاناشامل ہے ۔ 2004 میں اپنے قیام کے بعد سےاس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں کم آمدنی والے خاندانوں کے 6ہزارسے زائد ذہین طلبا کو وظائف دیے جاچکے ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں