blank

ڈینگی پھر پھیلنے لگا لاہور میں 31 نئے کیسز رپورٹ

blank

ڈینگی پھر پھیلنے لگا، لاہور میں 31 نئے کیسز رپورٹ

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈینگی پھر پھیلنے لگا، لاہور میں 31 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے مطابق ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر چیکنگ کی گئی اور 739 مقامات سے لاروا ملا جس پر کارروائی شروع کر دی گئی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ڈی وی آرز کو بروقت حل کرنا نہایت ضروری ہے، ڈی وی آرز کو بروقت حل کرانے کیلئے فوکل پرسن کو خبردار کیا جائے۔ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو بروقت مکمل کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام الائیڈ محکموں کو ڈی وی آرز فوری حل کرکے رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں