blank

 بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی رکشہ ڈرائیور بن گئے ، ویڈیو وائرل 

blank

 بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی رکشہ …

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی ریٹائرمنٹ سے چند دن قبل رکشہ ڈرائیور بن گئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اپنے ادبی کارناموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ممتاز ماہر تعلیم کی ملتان کی سڑکوں پر آٹو رکشہ چلاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ 
منصور اکبر کنڈی کی طرف سے رکشہ ڈرائیور بننے کا فیصلہ پاکستانی عوام کے لیے ایک مثبت پیغام کی غرض سے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں کسی کے قد یا مقام سے قطع نظر کسی بھی کام میں کوئی شرم یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہونی چاہیے، کوئی بھی کام چھوٹا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ”میں رواں ماہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جاﺅں گا اور یونیورسٹی اپنے ملازمین کو پنشن نہیں دیتی۔ ایک آٹو رکشہ ڈرائیور بننے کا فیصلہ ان لوگوں کے ساتھ یکجہتی کی علامت ہے، جو انتھک محنت کرتے ہیں۔ اس فیصلے کے ذریعے میں ملک میں جاری معاشی چیلنجز کے پیش نظر لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ رکشہ چلانے میں کسی قسم کی شرم محسوس نہ کریں۔“

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

واضح رہے کہ منصور اکبر کنڈی بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے علاوہ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر بھی رہ چکے ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں