blank

مہران یونیورسٹی جامشورو میں بھی طالبات کو ہراساں کرنے کا سکینڈل منظرعام پر آ گیا

blank

مہران یونیورسٹی جامشورو میں بھی طالبات کو ہراساں کرنے کا سکینڈل منظرعام پر آ …

جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک) اور اب مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا سکینڈل منظرعام پر آ گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یونیورسٹی کے شعبہ آئی ٹی کے ایک اسسٹنٹ پر طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ابراہیم لاشاری نامی اس اسسٹنٹ کو اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر سنڈیکیٹ چیئرمین کے حکم پر رجسٹرار نے معطل کر دیا ہے۔ ملزم کے خلاف طالبات کی طرف سے وی سی پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین کو تحریری شکایت دی گئی تھی، جس پر انہوں نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 

کمیٹی میں یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختیار علی انڑ، ارشد میمن اور ڈاکٹر عظمیٰ شامل ہیں۔ کمیٹی نے پہلے مرحلے میں ملزم کو نوکری سے معطل کرنے کی سفارش کی، جس پر اس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی ملزم کا بیان بھی قلمبند کرے گی اور تحقیقات مکمل ہونے پر حتمی رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کی جائے گی۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں