blank

ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دے دیا

blank

ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دے دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دے دیا،ڈریپ نے پیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پیڈولل سسپنشن پیراسیٹال فارمولہ سے تیار کردہ ہے ،پیڈولل سسپنشن کے بیچ 167کو غیرمعیاری قرار دیا گیا ہے، پیڈولل سسپنشن جے اے ایس ایم فارمولا رسالپور کی تیار کردہ ہے، پیڈولل بیچ کو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیرقانونی قرار دیا، پیڈولل سسپنشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا،پیڈولل سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مریض کو پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں،غیرمعیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے ، غیرمعیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ،بخار کی غیرمعیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے ، ڈریپ الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فارما کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے ،کمپنی پیڈولل پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے،کیمسٹ پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں،ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں