blank

ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بلیو ٹوتھ سے نقل کرنے پر 3 طالبات پر مقدمہ درج

blank

پشاور: ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بلیو ٹوتھ سے نقل کرنے پر 3 طالبات پر مقدمہ درج

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بلیو ٹوتھ سے نقل کرنے پر 3 طالبات پر  بھی مقدمہ درج کرلیا گیا،پشاور پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کہ  نقل کے درج کیے گئے مقدمات میں 3 طالبات کے نام بھی شامل ہیں۔

پشاور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمہ ڈائریکٹر ایٹا یاسر عمران کی مدعیت میں تھانہ فقیر آباد میں درج کیا گیا۔

یادرہے کہ خیبر پختونخوا میں محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنا یاتھا۔اس حوالے سے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدواروں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

 روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں