blank

لاہور :غیرمعیاری انجیکشن کے باعث شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر 

blank

لاہور :غیرمعیاری انجیکشن کے باعث شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرمعیاری انجیکشن سے شوگر کے 40 مریضوں کی بینائی متاثر ہوگئی۔پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی اور دوست کو قصور میں آنکھوں میں یہ انجیکشن لگے جس سے ان کو انفیکشن ہوا اور نظربند ہوگئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھائی کو لاہور کے اسپتال منتقل کیا تو وہاں مزید 18مریض  موجود تھے۔

اس حوالے سے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لاہور کے تقریباً 40 افراد غیر معیاری انجیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔مارکیٹ سے غیرمعیاری انجیکشنز کا سارا اسٹاک اٹھا لیا ہے۔

دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب نے ماہرامراض چشم ڈاکٹر اسد اسلم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔

ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق غیر معیاری انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھ کے پردے متاثر ہوئے، غیرمعیاری انجیکشن لگنے سے مریضوں کی آنکھوں میں انفیکشن ہوا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں