blank

آشوب چشم، بینائی پر کیا اثر ڈالتی ہے، ہو جائے تو کن چیزوں کا خیال رکھیں، علاج کیا ہے؟ جانیے

blank

آشوب چشم، بینائی پر کیا اثر ڈالتی ہے، ہو جائے تو کن چیزوں کا خیال رکھیں، علاج …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ آشوب چشم کوئی خطرناک بیماری نہیں، صوبے بھر کے ہسپتالوں میں آئی ڈراپس فراہم کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ آشوب چشم ہو جائے تو بینائی متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں،اس کیلئے کسی علاج کی کوئی ضرورت نہیں، یہ مرض 8 سے 10 دن میں خودبخود ٹھیک ہو جاتی ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں، بس تیز دھوپ، دھویں اور گردوغبار سے آنکھوں کو بچائیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ پنجاب میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہےکہ لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 452 نئے مریض سامنے آئے، بہاولپور میں 1540، ملتان میں 1048، فیصل آباد میں 1132، راولپنڈی میں 175 افراد آشوب چشم کے مرض میں مبتلا ہوئے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں