blank

برسوں سے کمر کے درد میں مبتلا شخص نے ایسی ورزش کے بارے میں بتا دیا جس نے اسے بالکل ٹھیک کردیا

blank

برسوں سے کمر کے درد میں مبتلا شخص نے ایسی ورزش کے بارے میں بتا دیا جس نے اسے …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کمر کا درد گاہے طویل علاج سے بھی رفع نہیں ہوتا اور ایک دائمی مرض بن کر رہ جاتا ہے تاہم اب اس مرض میں طویل عرصے تک مبتلا رہنے والے کرسٹوفر کین نامی ایک شخص نے ایک ایسی ورزش بتا دی ہے جس کے ذریعے اس کا کمر درد ہمیشہ کے لیے جاتا رہا۔ “نیوز ویک” کے لیے لکھے گئے آرٹیکل میں کرسٹوفر کین کہتا ہے کہ اسے یہ درد اس وقت لاحق ہوا جب وہ کالج میں پڑھتا تھا اور دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے میکسیکو گیا۔
کرسٹوفر کین لکھتا ہے کہ میکسیکو میں سیروتفریح کے دوران ہم نے خوب اچھل کود کی۔ میں 24فٹ کی بلندی سے ساحل کی ریت پر چھلانگیں لگاتا رہا۔ میں سکول میں ایتھلیٹ رہا تھا، چنانچہ اتنا بلند جمپ میرے لیے کوئی بڑی بات نہیں تھی تاہم بے احتیاطی سے جمپ کرنے کی وجہ سے مجھے کمردرد کا مسئلہ لاحق ہوا جو آئندہ سالوں میں ایسا بڑھا کہ میرے لیے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا دو بھر ہو نے لگا۔ 
کرسٹوفر کین نے لکھا ہے کہ اسے اس کے ایک چینی دوست نے ’سکواٹ‘ (Squat)کے بارے میں بتایا جو ایک خاص قسم کی ورزش ہے۔ کرسٹوفر بتاتا ہے کہ ”میرا جسم اس ورزش کا عادی نہیں تھا۔ اس ورزش میں جسم کو ایک خاص پوزیشن میں تادیر برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ ابتداءمیں یہ میرے لیے بہت مشکل تھا اور مجھے کسی چیز کاسہارا لینا پڑتا تھا۔ بتدریج میں ورزش کا وقت بڑھاتا چلا گیا اور پھر سہارے کے بغیر 10منٹ تک اس پوزیشن میں رہنے لگا۔ اس عرصے میں مجھے پتا بھی نہیں چلا کہ میرا کمر درد کب ہمیشہ کے لیے غائب ہو گیا۔ اس کے بعد میں نے اس ورزش کو اپنا معمول بنا لیا اور آج تک مجھے کبھی کمر کا درد نہیں ہوا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں