blank

نگران وزیرصحت پنجاب نے آشوب چشم سے بچنے کا طریقہ بتادیا

blank

نگران وزیرصحت پنجاب نے آشوب چشم سے بچنے کا طریقہ بتادیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کیلئے کوئی خاص ادویات نہیں اسے قرنطینہ کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔

لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آشوب چشم کی وجہ سے ادویات مارکیٹ میں قلت ہوئی، آنکھوں کی ادویات بلیک میں فروخت ہوئیں، افسوس ہے کہ آئی ڈراپس پر منافع خوری ہورہی ہے۔

نگران وزیر صحت نے کہا کہ آشوب چشم کے لیے کوئی خاص ادویات نہیں، آشوب چشم کو قرنطینہ کے ذریعے روکا جاسکتا ہے۔

ڈینگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ڈینگی صرف بچوں کی بیماری ہے اور پاکستان واحد ملک ہے جہاں ڈینگی بڑوں میں ہے، پاکستان میں ڈینگی مردوں میں زیادہ ہوتا ہے اور پاکستان میں ڈینگی کی بیشتر اقسام رپورٹ ہورہی ہیں، ہمارے لیے ڈینگی کا تدارک ایک مشکل کام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی حکومتوں نے ڈینگی اسپرے کرکے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکا، ڈینگی اسپرے کر کے مچھر میں قوت مدافعت پیدا ہوئی، جن ملکوں نے ڈینگی پر قابو پایا وہاں ڈینگی اسپرے نہیں کیے گئے۔

نگران وزیر صحت کا کہنا تھاکہ دنیا میں بہت تیزی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور دنیا میں انسانوں کی موت جنگوں سے نہیں وائرس سے ہونی ہے، وائرس نے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونا ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں