blank

نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہقومی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

blank

نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ،قومی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ادارہ صحت نے نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیاہے۔این آئی ایچ اسلام آباد نے وفاق اور صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز کو نیپا وائرس سے متعلق انتباہی مراسلے ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی بارڈر ایریاز میں موجود چمگادڑ سے نیپا وائرس پاکستان منتقل ہوسکتا ہے، متاثرہ چمگادڑ کے کھائے پھل سے نیپا وائرس انسان کو منتقل ہو سکتا ہے۔

این آئی ایچ کے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ نیپا وائرس متاثرہ چمگادڑ، سور سے انسان کو منتقل ہوتا ہے، جس کی علامات 5 تا 10 دن تک رہ سکتی ہے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سر درد، بخار، سانس لینے میں دشواری، جی متلانا، قے، پٹھوں میں درد اور غنودگی نیپا وائرس کی علامات ہیں۔

این آئی ایچ کے مراسلے میں کہا گیا کہ ایئر پورٹس، سرحدی مقامات پر موثر سرویلنس یقینی بنائی جائے، نیپا وائرس کے علاج کے لیے اینٹی وائرل ویکسین دستیاب نہیں۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
 
 
  



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں