blank

پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے درجنوں کیسز سامنے آ گئے ،لاہور میں صورتحال کیا رہی ؟

blank

پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے درجنوں کیسز سامنے آ گئے ،لاہور میں …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے درجنوں کیسز سامنے آ گئے ،صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے111 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔صوبائی سیکریٹری صحت علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں 5 ہزار 580 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جن میں سے 2 ہزار 168 ڈینگی کے مریض لاہور میں رپورٹ ہوئے۔”جنگ ” کے مطابق علی جان خان نے بتایا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 38، راولپنڈی میں 41، گوجرانوالہ میں 16 اور ملتان میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شیخو پورہ میں 2، گجرات، چکوال اور خانیوال میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔صوبے بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 126 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے کل 41 مریض ضلع لاہور کےہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں