blank

21 اکتوبر کو نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پارٹی کارکنوں کے نام جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے محنت پر تمام کارکنان کو شاباش دیتا ہوں، مرد و خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، پاکستان کی کامیابی کی ٹیم آپ ہیں، آپ کی دن رات کی محنت رنگ لائے گی، پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراکِ عمل میں ہے، خطے اور دنیا میں ابھرتے سنگین بحرانوں میں پاکستان کا اتحاد اور معاشی مضبوطی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ہمیشہ قائد مسلم لیگ ن نے تاریخی کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک بار پھر تاریخ اور اپنی سنہری روایت دہرائیں گے اور عوام کو مشکل سے نکالیں گے، پوری کوشش کریں گے کہ نوازشریف کی قیادت میں سب ٹھیک کریں، قائد مسلم لیگ ن کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بچایا ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے پھر ایسا ہی ہوگا، یہ فیصلہ کن مرحلہ بھی ماضی کی روایتی ہمت اور قوت سے عبور کرنا ہے، آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے، ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کے عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے اور پاکستان کو معاشی بدحالی، مہنگائی و بیروزگاری سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ہے وہ سرمایہ کاری سے ملکی صنعت و انڈسٹریز کو پھر سے چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں کیوں کہ پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Source link
hassannisar.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں