blank

پیراگون ریفرنس میں خواجہ برادران کو بڑا ریلیف مل گیا

پیراگون ریفرنس میں نیب کی درخواست پر خواجہ برادران کو  احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ برادران کو پیراگون کیس میں بے گناہ قرار دے دیا، احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوا دیا ہے۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی عزیز بھٹی ٹاؤن سے منظوری ہو چکی ہے ، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایل ڈی اے سے منظوری نہیں ہوئی ہے۔

نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو خواجہ برادران کیخلاف کیس مزید چلانے کی ضرورت نہیں ہے، ایل ڈی اے بطور ریگولیٹر شکایات کا ازالہ کرے،استدعا ہے کہ
پیراگون ریفرنس کو ایل ڈی اے کو بھجوا دیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی شکایات کا فیصلہ کرے، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں 8 متاثرین رہ گئے ہیں باقی سب کو پلاٹ مل چکے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں