blank

معروف اداکارہ کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اداکارہ فرح نادر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن میں کینسر کے تیسرے درجے کی تشخیص ہوئی ہے جس کا علاج تاحال جاری ہے۔

اداکارہ فرح نادر نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

شو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل وہ بیمار پڑ گئی تھیں، صحت سے متعلق متعدد ٹیسٹ کروانے پر اُن میں گردوں کے تیسرے درجے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، کینسر کے تیسرے درجے تک پہنچ جانے کے سبب اُن کا غدود 5 سینٹی میٹر تک بڑھ چکا تھا۔

اداکارہ نے شو کے دوران اپنی صحت پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد انہوں نے اپنے بڑے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی والدہ کو کینسر سے متعلق بتایا اور پھر تین دن کے اندر اندر ان کا آپریشن ہو گیا تھا۔

شو کے دوران اداکارہ کی بیٹی نے والدہ کی صحت سے متعلق پیچیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کی اوپن سرجری کی گئی تھی اور اس دوران گردے سے غدود نکالے جانے کے علاوہ پھیپھڑوں کے قریب اور جسم کے دیگر حصوں میں بھی پائے جانے والے چھوٹے غدود کو بھی نکالا گیا تھا، یہ آپریشن تقریباً 10 گھنٹے کا تھا۔

اداکارہ فرح نادر نے مزید بتایا کہ آپریشن کے کچھ عرصے بعد ان کی کیموتھراپی کی گئی، کیموتھراپی کے لیے اُنہوں نے اپنے بال چھوٹے کروائے تھے اور اُنہیں آپریشن سے زیادہ کیموتھراپی نے تکلیف دی۔

’نیک اولاد اور اچھے رشتے دار خدا کی نعمت ہوتے ہیں‘

فرح نادر کا شو کے دوران بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اب وہ صحت یاب ہو رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیک اولاد اور اچھے رشتے دار خدا کی نعمت ہوتے ہیں، اگر خدا کی مرضی ہو اور اپنے اہل خانہ کا ساتھ ہو تو بندہ کینسر جیسی بیماری کو بھی شکست دے سکتا ہے۔

 


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں