blank

بیف کے شوقین خبردار ہوجائیں سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی 

blank

بیف کے شوقین خبردار ہوجائیں، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی 

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بیف کے شوقین حضرات کو ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئے تحقیقاتی نتائج میں بری خبر سنا دی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے 2لاکھ لوگوں کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کرکے نتائج میں بتایا ہے کہ جو لوگ زیادہ بیف کھاتے ہیں، انہیں دوسری قسم کی شوگر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیقاتی نتائج کے مطابق ہفتے میں صرف دو بار 70گرام بیف کھانے سے بھی دوسری قسم کی ذیابیطس لاحق ہونے کا امکان 64فیصد بڑھ جاتا ہے۔ اس کے بعد ہر بار اضافی 70گرام کھانے سے ذیابیطس کے خطرے میں مزید 24فیصد اضافہ ہو جاتا ہے۔ماہرین نے اس تحقیق میں لاکھ لوگوں کی غذائی عادت اور انہیں شوگر لاحق ہونے کے امکان کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ژیاﺅگو نے کہا ہے کہ دوسری قسم کی شوگر اور دیگر بیماریوں سے بچنے کے لیے لوگوں کو ہفتے میں صرف ایک بار بیف کھانا چاہیے اور اس کی مقدار 70گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں