blank

اسلام آباد کے2 بڑے ہسپتالوں میں پاک فوج کے میڈیکل افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ، وزارت دفاع کوخط لکھ دیا گیا

blank

اسلام آباد کے2 بڑے ہسپتالوں میں پاک فوج کے میڈیکل افسران کی خدمات لینے کا …

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت قومی صحت نے شہر کے دونوں بڑے ہسپتالوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے انتظامی عہدوں پر مستقل تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق وزارت دفاع پمز اور پولی کلینک ہسپتال کے انتظامی افسران کی تعیناتی کے لئے پاکستان آرمی میڈیکل کارپس کے افسران نامزد کرے کیونکہ محکمہ صحت نے اپنے زیر انتظام اداروں میں کام کرنیوالے افسران پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

“ایکسپریس نیوز” کے مطابق  وزارت قومی صحت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال(ایف جی پی سی) میں سیکنڈ مینٹ بنیاد پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدوں پر تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو خط لکھ کر قابل اور اہل افسران کی تعیناتی کیلئے مدد مانگ لی۔

وزارت دفاع کو لکھے گئے خط میں وزارت صحت حکام نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں پمز اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک میں گریڈ اکیس کے قابل اور اہل افسران کی ضرورت ہے جو کہ وزارت صحت میں میسر نہیں ہے وزرات دفاع دونوں انتظامی افسران کی تعیناتی کیلئے افسران نامزد کرے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے دونوں ہسپتالوں میں وزارت قومی صحت کے تحت کام کرنیوالے تجربہ کار قابل اور ماہر افسران موجود ہیں لیکن ان افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار ہے۔ ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ہم ہسپتالوں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں اور وزارت دفاع کو یہ مراسلہ اسی بنیاد پر لکھا گیا ہے تاکہ وہ پاکستان آرمی میڈیکل کور سے بہترین افسران ان ہسپتالوں کے لئے نامزد کرے۔

وزارت صحت کا ماننا ہے کہ پاکستان آرمی میڈیکل کور سے افسران آنے کے بعد ہسپتالوں کے انتظامی امور احسن طریقے سے حل کر کے مریضوں کے مسائل کا سدباب کیا جاسکے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں