blank

سعودی عرب کا فلسطینیوں کے لئے بڑا اعلان

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطین کے لیے 30 ملین جب کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے 20 ملین ریال عطیے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ نے جنگ زدہ فلسطین کے عوام کے لیے چندہ مہم کا آغاز کردیا اور سب سے پہلے خود مجموعی طور پر 50 ملین ریال چندہ جمع کرایا۔

اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارے میں جنگی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام کی ادویات، خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے مدد کے لیے عوامی عطیات کنگ سلمان سینٹر کی ’ساہم‘ ویب سائٹ پر جمع کی جائیں گی۔

سعود عرب کے ریلیف پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ عطیات جمع کرنے کی یہ مہم کرائسز میں گھیرے میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے سعودی عرب کے عظیم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی خیرخواہی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں