blank

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کیخلاف درخواستیں مسترد

blank

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کیخلاف درخواستیں مسترد

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف دودرخواستیں مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ ہائیکورٹ میں  ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پی ایم ڈی سی کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا یا گیا۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں مسترد کر دیں۔

درخواست گزار شہاب سرکی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ 40 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں، 5 طرح کے پیپر ہوتے ہیں، ایک جیسے نہیں ہوتے، ایک پیپر لیک ہوا ہے ساتھ ہی بتایا کہ پیپر کراچی میں نہیں لاڑکانہ میں لیک ہوا ۔

دوسری جانب پی ایم ڈی سی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 2 موبائل فونز کا فرانزک ہوا جس سے ثابت ہوا کہ پیپر لیک ہوا ہے،انکوائری کمیٹی، صوبائی کابینہ نے پی ایم ڈی سی کو کہا کہ دوبارہ ٹیسٹ ہو گا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ٹیسٹ کی تاریخ 19 نومبر کے بجائے 2 ماہ آگے بڑھائی جائے۔
 روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں