blank

جنوبی افریقا نے اسرائیل سے تمام سفارتکاروں کو واپس بلالیا

اسرائیل کی فلسطین پر بربریت کی انتہا پر جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فلسطینوں پر جارحیت جاری رکھنے پر جنوبی افریقہ نے تل ابیب میں اپنے تمام سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے۔

جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال کے باعث وہ اپنے تمام سفارتکاروں کو اسرائیل سے واپس بلا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ، اردن، بولیویا، ہنڈوراس، کولمبیا، چلی اور بحرین نے بھی سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، اسکولوں اور مہاجرین کیمپوں سمیت قبرستانوں پر بھی بمباری کر رہی ہے۔

7 اکتوبر سے جاری صیہونی بربریت میں اب تک 4800 سے زائد بچوں سمیت 9770 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں