blank

موبائل فون کا استعمال اور مردوں کی جنسی صحت تحقیق کے بعد ماہرین نے خبردار کردیا

blank

موبائل فون کا استعمال اور مردوں کی جنسی صحت، تحقیق کے بعد ماہرین نے خبردار …

برن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں موبائل فون زیادہ استعمال کرنے والے مردوں کو جنسی صحت کے حوالے سے متنبہ کر دیا ہے۔
 نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 2ہزار 800مردوں پر تجربات کیے ہیں۔ تحقیق میں ان مردوں کی موبائل فون کی عادت اور ان میں سپرمز کی تعداد کا تجزیہ کیا گیا۔
 2005سے 2008کے دوران کی گئی اس تحقیق میں ان مردوں کی موبائل فون کے استعمال کی عادت پر نظر رکھی گئی اورمسلسل ان کی جنسی صحت کے ٹیسٹ کیے جاتے رہے۔نتائج میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق میں شامل مردوں میں سپرمز کی مقدار ان کے موبائل فون کے استعمال سے شدید متاثرہوتی رہی۔ تحقیق میں شامل جو مرد زیادہ موبائل فون استعمال کرتے رہے، ان میں سپرمز کی مقدار مسلسل کم ہوتی چلی گئی۔ 
رپورٹ کے مطابق نتائج میں ماہرین کی طرف سے موبائل فونز کی اقسام اور سپرمز کے حرکت کرنے کی صلاحیت کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔ اس تحقیق میں صرف سپرمز کی تعداد کو مدنظر رکھا گیا۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں