blank

ماہرین نے بادام کے دودھ کے اہم ترین فوائد بیان کردئیے

blank

ماہرین نے بادام کے دودھ کے اہم ترین فوائد بیان کردئیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ بادام کا دودھ گائے اور بھینس وغیرہ کے دودھ کا متبادل نہیں ہو سکتا تاہم ماہرین کی طرف سے اس کے بھی کچھ ایسے فوائد بیان کیے گئے ہیں کہ جان کر آپ اسے اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنا لیں گے۔ ویب سائٹ’ایٹنگ ویل ڈاٹ کام‘ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام کے دودھ میں عام دودھ کی نسبت کیلوریز بہت کم ہوتی ہے۔ ایک کپ عام دودھ میں 122جبکہ بادام کے دودھ میں صرف 37کیلوریز ہوتی ہیں۔
عام دودھ کے ایک کپ میں 12گرام کاربو ہائیڈریٹس، 12گرام شوگر، 8گرام پروٹین، 5گرام چکنائی، 3گرام سیچوریٹڈ چکنائی، 96ملی گرام سوڈیم، 390ملی گرام پوٹاشیم،309ملی گرام کیلشیم، 1گرام وٹامن ای اور 3ایم سی جی وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔
 اس کے برعکس بادام کے دودھ کے ایک کپ میں 1گرام کاربو ہائیڈریٹس، 0گرام شوگر، 1گرام پروٹین، 3گرام چکنائی، 0گرام سیچوریٹڈ چکنائی، 146ملی گرام سوڈیم،76ملی گرام پوٹاشیم،422ملی گرام کیلشیم، 8گرام وٹامن ای اور 2ایم سی جی وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بادام کا تیل وٹامن ای کی کثیر مقدار کی بدولت اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہ وزن کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ ہڈیوں صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ بلڈ شوگر کو مستحکم کرتا ہے۔ بینائی کو بہتر بناتا ہے۔ 
ان فوائد کے ساتھ بادام کے دودھ کے کچھ نقصانات بھی ہیںجن میں دانتوں کا خراب ہونا بھی شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق بادام کا دودھ زیادہ پینے سے دانتوں میں کیوٹیز ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مذکورہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اگر آپ بادام کا دودھ اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو اسے بنانے کا طریقہ بھی جان لیجیے۔ 
بادام کا دودھ بنانے کے لیے رات کو بادام پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح انہیں اچھی طرح گرائنڈ کرکے آمیزے کو چھان لیں۔ آپ کا بادام کا دودھ تیار ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں