blank

وہ حسینہ جس نے شوگر اورڈیری مصنوعات وغیرہ ترک کیے بغیراپنا وزن 91کلوگرام کم کرلیا مگر کیسے؟

blank

وہ حسینہ جس نے شوگر اورڈیری مصنوعات وغیرہ ترک کیے بغیراپنا وزن 91کلوگرام کم …

تبلیسی(مانیٹرنگ ڈیسک) یوریشیائی ملک جارجیا کی رہائشی ایک لڑکی نے خوراک سے کاربوہائیڈریٹس، ڈیری مصنوعات اور شوگرختم کیے بغیر وزن میں 91کلوگرام کمی کرکے اپنے ٹک ٹاک فینز کو حیران کر دیا۔ نیوز ویک کے مطابق 27سالہ وین کاﺅنبرگ نامی اس لڑکی کا وزن 175کلوگرام تک جا پہنچا تھا اور وہ گوشت پوست کا پہاڑ بن کر رہ گئی تھی، جب اس نے موٹاپا کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 
وین کاﺅنبرگ کا کہنا ہے کہ مجھ پر ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے اپنے جسم سے ہی نفرت ہو گئی تھی، میں شدید ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کا شکار ہو گئی اور ان سے نجات کے لیے کھانا مزید بڑھا دیا۔ ان دنوں میں جس طرح کا کھانا کھاتی تھی، اس سے میری ذہنی حالت کا اندازہ ہوتا تھا۔ 
وہ بتاتی ہے کہ ”جب میرے لیے روزمرہ کے کام کرنے بھی مشکل ہو گئے، میں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لیے اپنی خوراک اور لائف سٹائل میں تبدیلی کی۔ میں نے ایسا ڈائٹ پلان تیار کیا، جس میں سب کچھ شامل تھا مگر ایسا سب کچھ، جس میں کیلوریز بہت کم تھیں۔ کیفین کا استعمال میں نے بہت کم کر دیا اور ورزش، یوگا اور سائیکلنگ کو اپنا معمول بنا لیا۔“ 
وین کاﺅنبرگ کا کہنا تھا کہ ”اس معمول پر عمل کرکے میں نے صرف تین ماہ میں اپنے وزن میں 60کلوگرام کم کرلیاتھا۔ میں جب موٹاپے کا شکار تھی، اپنا سراپا دیکھ کر یقین نہیں آتا تھا کہ یہ میں ہوں اور اب میں ایسی سلم سمارٹ ہو چکی ہوں کہ خود کو دیکھ کر اب بھی یقین نہیں ہوتا کہ یہ میں ہوں۔“



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں