blank

اُشنا شاہ کا ہالی ووڈ اسٹارز کے بائیکاٹ کا مطالبہ

معروف پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے فلسطین کی نسل کشی اور اسرائیلی حملوں پر خاموش رہنے والی ہالی ووڈ شخصیات کے بائیکاٹ پر زور دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اُشنا شاہ نے اُن ہالی ووڈ اسٹارز اور شخصیات کی فہرست پوسٹ کی ہے جو فلسطین کی نسل کشی میں اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں اور ظلم کے خلاف آواز نہیں اُٹھا رہے ہیں۔

اُشنا شاہ نے اپنی ایکس پوسٹ میں صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “آج سے دُنیا بھر کی مشہور شخصیات کا بائیکاٹ کرنا شروع کریں جو اسرائیل کی دہشتگری کے خلاف خاموش ہیں”۔

اداکارہ نے کہا کہ “ہالی ووڈ اسٹارز سے بائیکاٹ کا آغاز کرتے ہیں، میں نے جو فہرست پوسٹ کی ہے اس میں موجود تمام ہالی ووڈ اسٹارز کو سوشل میڈیا سے اَن فالو کریں اور یہ عہد کریں کہ آپ ان کی کوئی فلم نہیں دیکھیں گے، نہ ان کے گانے سُنیں گے اور نہ ہی ان کی کوئی پراڈکٹ خریدیں گے”۔

اُنہوں نے کہا کہ “ان کا مکمل بائیکاٹ کریں کیونکہ آپ ہی اسٹارز کی طاقت ہیں، آپ کے اس اقدام سے بہت فرق پڑے گا”۔

اُشنا شاہ نے مزید کہا کہ “فہرست میں کچھ نام ایسے ہیں جنہیں آپ پہچانتے ہوں گے جبکہ کچھ کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں ہوگا لیکن آپ مکمل فہرست دیکھیں اور ایک ایک کرکے تمام شخصیات کا بائیکاٹ کریں”۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے القدس اسپتال بھی غیر فعال ہوگیا

واضح رہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جن میں 4 ہزار 324 بچے اور 2 ہزار 823 خواتین شامل ہیں جبکہ حماس کی کارروائیوں میں مارے گئے اسرائیلیوں کی تعداد تقریباً 1,600 ہوگئی۔

 




Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں