blank

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 858 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہو گیا۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کے اضافے سے 1 ہزار 965 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں