blank

بے روزگاروں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی عرب نے ساڑھے 3 لاکھ ملازمتوں کا اعلان کر دیا

کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں مینجمنٹ کی سعودی سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر خلیل الذیابی نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو ریاض 2030 سے ساڑھے تین لاکھ آسامیاں فراہم ہوں گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر خلیل الذیابی کا کہنا تھا کہ ایکسپو ریاض 2030 کی میزبانی کا اعزاز ملنے پر ہمیں بہت زیادہ خوشی محسوس ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے دن سے یقین تھا کہ ایکسپو 2030 کی میزبانی کا اعزاز ریاض کو ملے گا۔ زبردست بین الاقوامی مقابلے کے بعد سعودی عرب کو ایکسپو 2030 کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے۔

خلیل الذیابی کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو اس کی بدولت سعودی عرب کو پے درپے کامیابیاں مل رہی ہیں تو دوسری جانب اس کی بدولت مقامی نوجوانوں کے روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

سعودی سوسائٹی کے رکن نے کہا کہ اندازہ یہ ہے کہ 6 ماہ میں ایکسپو کے شائقین کی تعداد 40 ملین تک پہنچ جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ اپنے سائز، اس میں حصہ لینے والوں کی تعداد اور انعقاد کے دورانیے کے حوالے سے بھی دنیا کی بڑی نمائش مانی جاتی ہے۔ ایکسپو دنیا کی اہم نمائشوں میں سے ایک ثابت ہوگی۔

الذیابی کا کہنا تھا کہ یقین کا باعث یہ تھا کہ ایکسپو کو منظم کرنے کے لیے کامیابی کی تمام شرائط پوری ہو رہی تھیں۔

الذیابی کا توجہ دلاتے ہوئے کہنا تھا کہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی سے سعودی عرب میں 2024 سے لے کر 2030 تک ساڑھے تین لاکھ آسامیاں پیدا ہوں گی۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں