blank

خاتون ڈاکٹر نے بھاری جہیز کی مانگ پر خودکشی کرلی

بھارتی ریاست کیرالہ میں 26 سالہ ڈاکٹر نے سسرال والوں کی طرف سے جہیز کی بھاری مانگ پر اپنے جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شاہانہ کی پسند کی شادی ہورہی تھی لیکن لڑکے نے عین موقعے پر شادی سے انکار کردیا کیونکہ شاہانہ کے گھر والے مطلوبہ جہیز نہیں دے سکتے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکےکے خلاف خودکشی پر اکسانے اور جہیز کی روک تھام کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ساتھ ہی اسے حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرحومہ کے لواحقین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں، ڈاکٹر شاہانہ اپنی والدہ اور دو بہن بھائیوں کے ساتھ رہتی تھیں، اس کے والد کا دو سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ وہ ڈاکٹر ای اے رویس نامی دوست کے ساتھ تعلقات میں تھیں اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ڈاکٹر شاہانہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر رویس کے اہل خانہ نے جہیز میں 150 تولہ سونا، 15 ایکڑ زمین اور ایک بی ایم ڈبلیو کار کا مطالبہ کیا تھا۔

جب ڈاکٹر شاہانہ کے گھر والوں نے کہا کہ وہ اس مطالبہ کو پورا نہیں کر سکتے، تو لڑکے کے خاندان نے شادی منسوخ کر دی، مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ نوجوان ڈاکٹر کو بہت پریشان کر دیا گیا تھا جس کے بعد شاہانہ نے خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہانہ کے اپارٹمنٹ سے ایک خودکشی نوٹ میں ملی ہے جس میں لکھا تھا ’’ہر کوئی صرف پیسہ چاہتا ہے‘‘۔


Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں